کے پی میں جہیز فنڈز کے تحت مستحق بچیوں کی شادیوں کا اجتماعی پروگرام کرانے کا فیصلہ

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے جہیز فنڈز کے تحت مستحق بچیوں کی شادیوں کا اجتماعی پروگرام کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ڈویژنل سطح پر اجتماعی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جہیز فنڈز سے صوبے کی 4 ہزار سے زائد مستحق بچیوں کی شادیاں کرائی جائیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا شادیوں کی اجتماعی تقریبات صوبائی حکومت کے خرچے پر منعقد کی جائیں گی، مستحق بچیوں کو دو، دو لاکھ روپے نقد بھی دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے میں غیر فعال پناہ گاہوں کو فوری فعال کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے، صوبے میں معذور طلبہ کو وہیل چیئر دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں