ن لیگ سے اتحاد کرنے پر پیپلز پارٹی کو پنجاب میں نقصان ہوا: سردار سلیم حیدر
لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ن لیگ سے اتحاد کرنے پر پیپلز پارٹی کو پنجاب میں نقصان ہوا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کوئی ڈیمانڈ نہیں، معاہدے پر عمل کیا جائے تاکہ حکومت چل سکے، دو جنوری کو ہونیوالے مذاکرات کو خوش آئند سمجھتا ہوں۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پٹرول بموں، سڑکوں پر احتجاج، لڑائی جھگڑے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، تمام مسائل کا حل مذاکرات ہیں، مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہئے۔