عامر جمال کو جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ باؤلر عامر جمال کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر عامر جمال سے سینچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف ایک اوور کروایا گیا تھا، عامر جمال نے سینچورین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 8 اوورز کرائے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر میر حمزہ کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے، بائیں ہاتھ کے سپنر نعمان علی کے کھیلنے کا امکان بہت کم ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہو گا، پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں