ٹیم مشکل دور سے نکلی، پروٹیز کیخلاف پرفارمنس سے خوش ہوں: رضوان

لاہور: (دنیا نیوز) وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم ایک مشکل دور سے نکلی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں پرفارمنس سے خوش ہوں۔

وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے ہمراہ گفتگو میں کہا کہ سال 2024 میں ہماری ٹیم نے بہت محنت کی، سال 2025 میں ہونے والے میچز اچھے نتائج لانے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر ہیڈ کوچ ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ شائقین کرکٹ پاکستان ٹیم سے مایوس ہوگئے تھے جیت خوشیاں لاتی ہے، انگلینڈ سیریز سے پہلے پاکستان ٹیم سے فینز کو امید نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نعمان علی ، ساجد خان اور عباس کو لمبے عرصے کے بعد واپس لائی، کرکٹ میں سخت فیصلے لینے پڑتے ہیں، ایک کھلاڑی کو 12 مہینے ٹیم میں نہیں لے کر چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ اور وائٹ بال ٹیموں کو علیحدہ کرنا پڑے گا، کھلاڑی جب ہر وقت کھیلتے رہتے ہیں تو ان کی ذاتی زندگی ختم ہو جاتی ہے، ویسٹ انڈیز سے سیریز ہمارے لیے چیلنج ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں