ریونیو موبلائزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے زیر صدارت ریونیو موبلائزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا، گزشتہ اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سمیت عالمی بینک کے نمائندے اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی نے مختلف شعبوں میں سٹیک ہولڈرز کی طرف سے کی گئی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، میکرو اکنامک استحکام کو مضبوط بنانے اور پائیدار جامع ترقی کیلئے سازگار ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ریونیو موبلائزیشن، تجارت، سرمایہ کاری ماحول میکرو اکنامک گورننس پر غور کیا گیا، وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے ریمٹ پروگرام کی مجموعی پیشرفت کو سراہا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے شراکت داروں کے درمیان فعال اور مربوط روابط کے فروغ پر زور دیا۔
وزیر خزانہ نے پروگرام کے مقاصد کی تکمیل کیلئے منیجمنٹ اور مانیٹرنگ ٹولز کے موثر استعمال پر زور دیا، محمد اورنگزیب نے پروگرام کو ٹریک پر رکھنے کی ہدایت کر دی۔