اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بربریت جاری، مزید 28 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بربریت، وحشیانہ حملے تیز کردیئے، 24 گھنٹوں میں مزید 28 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی المواسی کے نام نہاد سیف زون پر بمباری میں 12 فلسطینی شہید ، وسطی دیر البلاح پر اسرائیلی حملے میں 7 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

شاتی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے، سردی کے باعث غزہ میں ساتواں نومولود شہید، ہائپوتھرمیا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ پولیس چیف محمود صلاح اور معاون حسان مصطفیٰ بھی شہید ہوگئے، غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 581 ہو گئی جبکہ 1 لاکھ 8 ہزار 438 فلسطینی زخمی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں