سیریز برابر کرنے کا چیلنج، پاکستان اور جنوبی افریقہ آج دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے
کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کا چیلنج، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر عامر جمال کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عامر جمال کی جگہ فاسٹ باؤلر میر حمزہ کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔
یاد رہے کہ پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتر ی حاصل ہے۔