کراچی: پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران دم گُھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) گلستان جوہر میں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران دم گُھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ گلستان جوہر بلاک 18 فلک ناز ٹاور کے قریب پیش آیا جہاں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران چار مزدور دم گُھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مزدور کو ٹینک سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے 2 مزدوروں کی موت کے تصدیق کردی جبکہ دیگر دو مزدور زیر اعلاج ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق اموات زیرزمین پانی کے ٹینک میں موجود زہریلی گیس میں سانس لینے کی وجہ سےہوئی۔