کراچی: موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاؤن میں موٹر سائیکلوں میں تصادم سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کا نام ملک مصور حسین تھا جو کہ ایک پولیس اہلکار تھا، اہلکار ملک مصور لیاری کلاکوٹ کا رہائشی تھا، اور کورنگی کسی کام سے آیا ہوا تھا۔
واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہیں، اہلکار ملک مصور کراچی پولیس آفس میں تعینات تھا، جاں بحق اہلکار نے سی ٹی ڈی میں بھی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیے ہوئے ہیں۔