گھریلو تنازع یا غربت ؟ ایبٹ آباد میں باپ نے 3 بچوں کو زہر دے کر مار دیا

ایبٹ آباد:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ نے تین بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کاغان کالونی اقرا لین میں پیش آیا، ابتدائی طور پر بتایا جاتا ہے کہ حالات سے تنگ کاشف سواتی نامی شخص نے اپنے ہی بچوں کی جان لے لی، جب کہ واقعے میں میاں بیوی زخمی ہوئے جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔

مرنے والوں میں چھ سالہ غازیان ،5سالہ عائزل اور 3سالہ شاہزین شامل ہیں، پولیس نےتینوں بچوں کی لاشیں حراست میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

دلخراش واقعہ کےبعد ایبٹ آباد سوگ میں ڈوب گیا، شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور مختلف چہ مگوئیاں گردش کررہی ہیں، مقامی افراد کا کہنا تھا کہ تفتیش کی جائے کہ واقعہ معاشرتی دباؤ یا گھریلو تنازع ہے ، اِس نے کئی سوالات کھڑے کر دیے۔

دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اصل حقائق سامنے لائے جائیں اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں