حیدرآباد: نالے میں گر کر ہسپتال منتقل ہونے والی 3 سالہ بچی دورانِ علاج دم توڑ گئی

حیدرآباد: (ویب ڈیسک) مہر علی کالونی میں نالے میں گرنے والی 3 سالہ بچی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچی کے نالے میں گرنے کے بعد اہل محلہ نے اسے اپنی مدد آپ کے تحت نالے سے باہر نکالا، بچی نالے پر بنی لکڑی کی عارضی گزر گاہ سے نالے میں گری۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 سالہ علیزہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

یاد رہے کہ حیدر آباد میں رواں سال جون کے مہینے میں بھی کھلے نالے میں ایک بچی گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی، کمسن رابیل 3 نمبر تالاب کے نالے میں گر کر دم توڑ گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں