تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 8 جنوری سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 8 جنوری سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد رواں ماہ کی 8 تاریخ سے بذریعہ جی ٹی روڈ عوامی رابطہ مہم شروع کرے گا، جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس و دیگر رہنما شریک ہوں گے۔
اپوزیشن اتحاد کی عوامی رابطہ مہم مسلسل 3 روز تک جاری رہے گی، تحریک کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جبکہ احتتام صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوگا۔