کیپٹل ہل حملے میں گرفتار افراد کے ساتھ نا انصافی ہوئی، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹل ہل حملے میں گرفتار افراد کے ساتھ نا انصافی ہوئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے 6 جنوری 2021ء کو کپیٹل ہل پر حملے سے متعلق نیا بیان جاری کر دیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 جنوری 2021ء کو احتجاج کرنے والوں کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی کے باعث مظاہرین کو روکنے میں ناکامی ہوئی، مظاہرین کو روکنے میں ناکامی کا الزام اس وقت کی سپیکر نینسی پلوسی پر عائد ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں