صدر مادورو کی گرفتاری، وینزویلا میں سیاسی عدم استحکام، عوام بے چین، سکیورٹی میں اضافہ
کراکس: (دنیا نیوز) صدر مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہوگیا۔
صدر کی گرفتاری کے باعث عوام میں بے چینی پھیل گئی، دارالحکومت کراکس میں سکیورٹی فورسز کی نفری بڑھا دی گئی، مسلح پولیس نے شہر میں گشت کیا، وینزویلین وزیرداخلہ دیو سدادو نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا۔
وزیر داخلہ دیو سدادو نے کہا کہ ہم ہمیشہ وفادار رہیں گے، غدار کبھی نہیں ہوں گے، سکیورٹی اہلکاروں نے ملک سے وفاداری کے نعرے بلند کئے۔
دوسری جانب امریکی صدر کا وینزویلا میں دوبارہ فوج بھیجنے کا عندیہ دیدیا، ٹرمپ نے صدر مادورو کی گرفتاری کیلئے امریکی آپریشن کو شاندار قرار دیا تھا، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آپریشن سے قبل 152 طیارے اور زمین پر فوجیں تیار تھیں۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن سے قبل وینزویلا بھر میں بجلی بند کر دی گئی تھی تاکہ مخالفین کو حیرت میں ڈالا جا سکے، مادورو پر تشدد آدمی ہیں، ڈانس میں میری نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔