جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بربریت جاری، مزید 3 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بربریت میں کمی نہ آ سکی جہاں اسرائیلی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق تازہ اسرائیلی حملوں میں 15 سالہ ماہی گیر لڑکا بھی شہید ہو گیا، غزہ حکام کے مطابق جنگ بندی کے باوجود 400 سے زائد فلسطینی جانیں گنوا چکے ہیں۔

فلسطین میں صیہونی بربریت کے شکار شہدا کی مجموعی تعداد 71 ہزار 384 ہو گئی، جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار 251 فلسطینی زخمی ہو چکے، اس کے علاوہ لاکھوں فلسطینی بے گھر اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں