زمبابوے میں انڈر 19 ون ڈے ٹرائی سیریز کا آخری گروپ میچ بارش کی نذر

ہرارے: (دنیا نیوز) زمبابوے میں جاری انڈر 19 ون ڈے ٹرائی سیریز کا آخری گروپ میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم ہو گیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا، اچانک سے بارش شروع ہونے سے دوسری اننگز کا آغاز ہی نہ ہو سکا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 208 رنز بنائے تھے، دونوں ٹیمیں پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں، 6 جنوری کو پاکستان کا زمبابوے کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں