ٹرمپ نے وینزویلا کے بعد کولمبیا میں بھی کارروائی کا اشارہ دے دیا
فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں فوجی آپریشن کے بعد کولمبیا میں بھی کارروائی کرنے کا اشارہ دے دیا۔
فلوریڈا سے واپسی پر طیارے میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہا کہ کولمبیا ایک بیمار آدمی چلا رہا ہے، وہ زیادہ عر صے تک یہ کام نہیں کر سکے گا، آپریشن کولمبیا کا نام مجھے اچھا لگتا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں ابھی حلف اٹھانے والوں سے معاملات طے کر رہے ہیں، اس وقت توجہ انتخابات کے بجائے وینزویلا کو درست کرنے پر زیادہ ہے، دوسرے حملے کیلئے تیار ہیں، اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وینزویلا میں الیکشن مناسب وقت پر ہوں گے، وینزویلا کی کارروائی میں زخمی ہونے والے تمام فوجی اچھی حالت میں ہیں۔