رجب بٹ اور ندیم مبارک کی درخواست پر عدالت کا سیکرٹری داخلہ کو نوٹس

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹک ٹاکر ندیم مبارک اور رجب بٹ کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ ایف آئی اے، ڈی جی امیگریشن کو نوٹس جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف نانی والا اور رجب بٹ کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس محمد اعظم خان نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواستگزاران کی جانب سے بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھرایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ ایف آئی اے، و دیگر فریقین کونوٹس جاری جاری کردیے، عدالت نے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو بھی نوٹس جاری کردیا، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں