گوگل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز پر ایک خصوصی ڈوڈل متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گوگل نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز پر ایک خصوصی ڈوڈل متعارف کرایا جو شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

یہ ڈوڈل شوخ اور دلکش رنگوں، نمایاں اشکال اور تھری ڈی انداز میں تیار کیا گیا ہے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جوش، رفتار اور سنسنی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دسواں ایڈیشن آج 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے، جسے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے سخت مقابلوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، اس میگا ایونٹ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کر رہے ہیں، جہاں 20 ٹیمیں آٹھ مختلف وینیوز پر ٹرافی کے حصول کے لیے مدِ مقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج کولمبو میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا، ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل 8 مارچ 2026 کو احمد آباد یا کولمبو میں منعقد ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں