مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سول و ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے: رانا قاسم نون

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سول و ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے، کشمیر ہر لحاظ سے پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا۔

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، سابق حکومت نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں رکھا، کشمیر ایک بین الاقوامی تنازع ہے، غزہ اور کشمیر کی صورتحال ایک جیسی ہے ،انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے۔

قاسم نون نے کہا کہ بھارت کشمیری شناخت ختم کرنا چاہتا ہے مگر ناممکن ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں