پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 3 حدیں کھو بیٹھا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 3 حدیں کھو بیٹھا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینچ میں ٹریڈنگ کے آغاز میں 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 650 کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ اچانک سے منفی زون میں چلی گئی، 100 انڈیکس 3000 سے زائد پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 80 ہزار 942 کی سطح پر آگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس 3702 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 84 ہزار 129 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔