جامشورو: خاتون کا مبینہ اغوا، زیادتی کے بعد قتل، آئی جی سندھ کا نوٹس، رپورٹ طلب
جامشورو: (دنیا نیوز) جامشورو میں خانہ بدوش خاتون کے مبینہ اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا۔
آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، واقعہ کی شفاف، غیرجانبدار و جامع تحقیقات کو یقینی بناتے ہوئے متاثرہ خاندان کو قانونی تحفظ اور ہرممکن معاونت فراہم کرنے کا حکم دیا۔
ترجمان آئی جی سندھ نے بتایا کہ جاوید عالم اوڈھو نے مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں درج مقدمہ میں نامزد ملزموں کی فی الفور گرفتاری کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔