امریکی تھرمو بیرک بموں کا استعمال، 3 ہزار فلسطینیوں کے جسم راکھ میں تبدیل
غزہ سٹی: (دنیا نیوز) غزہ میں خطرناک ترین اور ممنوع امریکی تھرمو بیرک بموں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق ممنوع امریکی تھرمو بیرک بموں کے استعمال سے تقریباً 3000 فلسطینیوں کے فضا میں تحلیل ہونے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے، ان بموں نے 3000 فلسطینیوں کا نام و نشان تک باقی نہیں چھوڑا۔
رپورٹ کے مطابق تھرمو بیرک بموں کا درجہ حرارت 3500 سینٹی گریڈ ہوتا ہے، جو اس قدر طاقتور ہوتا ہے کہ فوری طور پر انسانی جسم کو راکھ میں تبدیل کر دیتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تھرمو بیرک بموں کا استعمال ایک جنگی جرم ہے، صیہونی ریاست کو یورپ اور امریکا نے بم فراہم کیے، عالمی نظامِ انصاف غزہ کے امتحان میں ناکام رہا۔