سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر شدید زخمی

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپنی رہائش گاہ پر گرنے کی وجہ سے چوٹ آئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں