آئرش کپتان پال اسٹرلنگ انجری کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

لاہور: (ویب ڈیسک) آئرلینڈ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ انجری کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

پال اسٹرلنگ کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری ہوئی، وہ کیچ پکڑتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پال اسٹرلنگ کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی ہے، پال اسٹرلنگ کی جگہ سیم ٹاپنگ کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں