بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہیں: شرجیل میمن

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعاگو ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں، کوئی سیاستدان جھوٹ بولے، بہتان لگائے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، سٹیج سے پبلک کو خوش کرنے کیلئے بغیر شواہد کسی کو سکینڈلائز نہیں کیا جاسکتا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے موبائل پر ویڈیو بھی چلائی، انہوں نے کہا جماعت اسلامی کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، دنیا میں کونسی پولیس کو آپ مار سکتے ہیں؟ کیا وہ انسان نہیں؟ کسی اور دنیا سے آئے لوگ ہیں پولیس میں؟

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شارع فیصل کو سرکار کی اجازت کے بغیر بند کرنے کی اجازت نہیں، رکن اسمبلی پر پولیس تشدد پر معذرت خواہ ہیں، ایس ایچ او کو معطل کیا گیا ہے، ایس ایس پی فدا جانوری پر ایکشن کیلئے بھی حکومت کو کہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں