پاکپتن: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار
پاکپتن: (دنیا نیوز) تھانہ چکبیدی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق چکبیدی پولیس نے دوران گشت دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹر سائیکل سوار ملزمان رکنے کی بجائے کاہن سنگھ کی جانب فرار ہو گئے، پولیس نے تعاقب کیا تو مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل سے اتر کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر 1 ملزم اپنے ہی ساتھی ملزم کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑا ملا، زخمی ملزم کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اظہر ولد بشیر میانہ سکنہ بنگہ حیات کے نام سے ہوئی، پولیس کی جانب سے زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔