ایران طویل جنگ کے لئے پوری طرح تیار ہے: سربراہ ایرانی سٹریٹجک کونسل

تہران: (دنیا نیوز) سربراہ ایرانی سٹریٹجک کونسل برائے خارجہ امور کمال خرازی نے کہا ہے کہ ایران طویل جنگ کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے سربراہ ایرانی سٹریٹجک کونسل برائے خارجہ امور کمال خرازی کا کہنا تھا کہ امریکا سفارت کاری کی زبان نہیں سمجھتا اور وہ اس کا بارہا ثبوت دے چکا ہے، ٹرمپ وعدے پر قائم نہیں رہے، مذاکرات کے دوران ہم پر حملے کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سفارت کاری کی گنجائش موجودہ نہیں، جنگ کے باعث خطے اور دیگر ممالک پر معاشی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

کمال خرازی کا مزید کہنا تھا کہ عرب ممالک جنگ کے خاتمے کے لئے امریکا پر دباؤ ڈالیں، جنگ جاری رہی تو عالمی سطح پر معاشی دباؤ مزید بڑھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں