ملتان میں ماں نے 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی

ملتان:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ملتان میں ماں نے 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ممتاز آباد پھاٹک کے قریب کچی آبادی کے علاقے مین  افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ماں نے پہلے اپنے تین بچوں کو ابدی نیند سلایا اور پھر اپنی جان بھی لے لی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہمیں ایمرجنسی کال موصول ہوئی اور دو گاڑیاں فوری موقع پر پہنچ گئیں جب کہ اہلکاروں نے تمام افراد کو بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

دوسری جانب پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے تمام شواہد جائے وقوعہ سے اکٹھے کر لیے اور مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں