فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے کے قریب، امریکہ میں روایتی جوش و خروش کا شدید فقدان

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکہ میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے کے قریب جس کیلئے عوام میں روایتی جوش و خروش کا شدید فقدان دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکی میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے شروع ہونے والا ہے، تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کیلئے اب تک کوئی جوش و خروش پیدا نہیں ہو سکا، امریکہ میں فٹبال ورلڈکپ کے میچ 11 شہروں میں ہوں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شائقین میں روایتی جوش و خروش نہ ہونے کے باعث اب تک تقریباً 80 فیصد ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ بکنگ اندازوں سے کم ہے، جبکہ کچھ ہوٹل مالکان نے فٹبال ورلڈ کپ کو نان ایونٹ قرار دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں