چین کا بنگلہ دیش کیساتھ جامع سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کا عزم

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے بنگلہ دیش کیساتھ جامع سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بنگلہ دیشی وزیر خارجہ خلیل الرحمن کے دورہ چین کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین اور بنگلہ دیش روایتی دوست ہمسایہ اور جامع تزویراتی شراکت دار ہیں۔

رپورٹ میں بتا گیا ہے کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال سے زائد عرصے سے دونوں ممالک نے پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی بنیاد پر ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے اور ایک دوسرے کے ساتھ مساوی سلوک کرتے ہوئے مسلسل دوستانہ تعلقات استوار کیے ہیں۔

دوطرفہ تعلقات مستحکم اور مسلسل ترقی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین بنگلہ دیش کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس دورے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بنگلہ دیش کی نئی حکومت کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ طور پر تعمیر کرنے اور چین بنگلہ دیش جامع سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں