جنگی جہاز ایچ ایم ایس ڈریگن مشرق وسطیٰ روانہ ہو گیا: ترجمان برطانوی وزارت دفاع
لندن: (دنیا نیوز) ترجمان برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ برطانیہ کا جنگی جہاز ایچ ایم ایس ڈریگن مشرق وسطیٰ روانہ ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق ڈریگن جنگی جہاز ہرمز میں ممکنہ کردار کیلئے مشرق وسطیٰ میں دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔
برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق برطانوی جنگی جہاز عالمی جہاز رانی کے تحفظ کیلئے مشرق وسطیٰ جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ایچ ایم ایس ڈریگن کی پیشگی تعیناتی برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ منصوبہ بندی ہے، ایچ ایم ایس ڈریگن آبنائے ہرمز کھوانے کے عالمی مشن کیلئے تیار رہے گا۔