لاہور: شاد باغ پولیس کی کارروائی، ڈالہ میں اسلحہ لیکر گھومنے والا ملزم گرفتار
لاہور: (دنیا نیوز) شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈالہ میں اسلحہ لیکر گھومنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی عاطف امیر نے بتایا کہ ملزم پابندی کے باوجود سر عام ڈالے میں اسلحہ لیکر گھوم رہا تھا، دوران پٹرولنگ شاد باغ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 3 رائفلیں، 1 پسٹل، گولیاں میگزین سمیت آئس اور ڈانسنگ پلز برآمد کرلی۔
عاطف امیر نے مزید بتایا کہ ملزم کے زیر استعمال کالے ڈالے کو بھی تحویل میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم امجد اکبر کے خلاف مقدمات درج کر لیا۔