لاہور: تیز رفتار ٹرک تلے کچلے جانے سے سائیکل سوار جاں بحق

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں تیز رفتار ٹرک نے سائیکل سوار کو کچل دیا۔

حادثہ فیروزپور روڈ پرچونگی امرسدھو مین بازار کے قریب پیش آیا، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ امدای ٹیموں کی مدد سے سائیکل سوار کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد سائیکل سوار کی لاش کو ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ہے، ٹرک ڈرائیور کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں