صدر ٹرمپ بارہا کہہ چکے ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا: نائب ترجمان وائٹ ہاؤس
واشنگٹن: (دنیا نیوز) نائب ترجمان وائٹ ہاؤس انا کیلی نے کہا کہ صدر بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
نائب ترجمان وائٹ ہاؤس انا کیلی نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران عسکری طور پر کمزور ہو چکا ہے، ایران معاشی طور پر دباؤ میں ہے اور پہلے سے زیادہ تنہا ہو چکا ہے۔
انا کیلی نے کہا کہ ایران کی جارحیت کی صلاحیت آپریشن مڈ نائٹ ہیمر میں ختم کر دی گئی، امریکی صدر کے پاس ایران سے نمٹنے کے لئے تمام آپشنز موجود ہیں، ان آپشنز میں سفارتی معاہدہ اور فوجی کارروائی دونوں شامل ہیں
نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران معاشی طور پر کمزور ہو رہا ہے، امریکی اقدامات اس پر دباؤ بڑھا رہے ہیں، ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کئے تو ڈونلڈ ٹرمپ قومی سلامتی کے لئے ضروری فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے اپنی ریڈ لائنز بہت واضح کر دی ہیں، ریڈ لائنز میں شامل ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، اگر ایران نے ان ریڈ لائنز کو تسلیم نہ کیا تو امریکا سخت اقدامات کر سکتا ہے۔