بہاولنگر: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار
بہاولنگر: (دنیا نیوز) چک 15 گجیانی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا، ناکہ پر مشکوک موٹر سائیکل روکنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا، مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔