نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کی رومانیہ پر حملے کے بعد روس کو وارننگ
نیویارک: (دنیا نیوز) نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے رومانیہ پر روسی حملے کے بعد روس کو وارننگ دیدی۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا نیٹو اتحاد اپنی سرزمین کے ہر انچ کے دفاع کے لئے مکمل طور پر تیار ہے، روس کا غیر ذمہ دارانہ رویہ سب کے لیے خطرہ ہے،روسی جنگ کے اثرات سرحدوں تک محدود نہیں رہتے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کر رہا ہے، نیٹو یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا، روس یوکرین میں مسلسل شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے۔