حیدر آباد میں پولیس مقابلہ، متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکو مارے گئے، 4 فرار

حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد کے تھانہ مکی شاہ کی حدود کینٹ قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے بتایا کہ مقابلے کے دوران متعدد ڈکیتیوں میں ملوث 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ملزمان کے دیگر 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ملزمان شہر میں ہونے والی 25 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث تھے۔

شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد ہوئی، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے شہر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایاکہ مارے گئے ملزموں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، ان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں