ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں، ایران کو اپنا رویہ بہتر بنانا ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ

پنسلوانیا: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی معاملے میں ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں، تاہم ایران کو اپنا رویہ بہتر بنانا ہوگا۔

امریکی صدر پنسلوانیا میں امریکی آرمی وار کالج میں منعقدہ ڈیفنس اینڈ انوویشن سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں، جہاں وہ دفاعی ٹیکنالوجی، فوجی صلاحیتوں اور قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اجلاس میں امریکی دفاعی حکمت عملی، جدید عسکری ٹیکنالوجی، مستقبل کی جنگی تیاریوں اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ صدر ٹرمپ سے دفاعی پالیسی اور عالمی سکیورٹی سے متعلق اہم اعلانات کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے کہا کہ "مجھے ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں، ایران کو اپنا رویہ بہتر کرنا چاہیے۔"

ٹرمپ کے اس بیان کو امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ ہفتوں میں سفارتی اور عسکری تناؤ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...