مراعات میں اضافہ، بلیو پاسپورٹ بل کی منظوری شرمناک ہے: احسن اقبال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اراکینِ پارلیمنٹ کی مراعات میں اضافے اور ان کے اہلِ خانہ کو بلیو پاسپورٹ دینے سے متعلق ترمیمی بل پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اہلیہ اور 28 سال تک کے بچوں کو بلیو پاسپورٹ دینے کا بل سینیٹ کی کمیٹی سے منظور ہونا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین پاسپورٹ پاکستان کی شناخت، وقار اور قومی شان کی علامت ہے، ایسے قوانین قومی وقار کو مجروح کرتے ہیں اور وہ اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی مفاد کے منافی مراعات دینے کے بجائے عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...