روہڑی میں 2 گروپوں میں تصادم، ڈنڈوں کا استعمال، فائرنگ، متعدد افراد شدید زخمی
سکھر: (دنیا نیوز) روہڑی کے کربلا میدان میں بھارہ اور جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ معمولی تنازع پر دونوں گروپوں میں مسلح تصادم ہوا، فائرنگ اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا، فائرنگ اور اینٹوں کے آزادانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تصادم کے بعد کربلا میدان اور اطراف کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے کارروائی شروع کر دی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دونوں گروپوں کے درمیان تصادم کے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments