سروسز ہسپتال لاہور کا جونئیر کلرک رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے ہسپتال میں جونئیر کلرک کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور نے سروسز ہسپتال کے نرسنگ سیکشن میں کارروائی کی اور جونئیر کلرک حافظ محمد بلال کو گرفتار کرلیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم نے میٹرنٹی لیو کی منظوری کے عوض رشوت طلب کی تھی، اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کرلیے۔

دوسری جانب  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اینٹی کرپشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...