کراچی: ماں اور 3 بچوں کو قتل کرنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 بچوں کے قتل کا واقعہ، گرفتار ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چھاپہ مارا جہاں ملزم نے پولیس اہلکار کا اسلحہ چھینا اور پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم مارا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو آلہ قتل برآمدگی کیلئے لیکر جا رہے تھے، مقابلے میں اے ایس آئی بھی زخمی ہوا، مقتولہ کے شوہر کا بہنوئی ہمایوں واردات میں ملوث نکلا تھا، ملزم نے تفتیش کے دوران ماں اور تینوں بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمایوں ڈیڑھ سال پہلے انہی کے گھر میں کرایہ دار تھا، واقعے کے دن اڑھائی بجے کے قریب ہمایوں ان کے گھر آیا، ہمایوں جب گھر میں داخل ہوا تو ایک عینی شاہد نے اسے دیکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...