لاڑکانہ: کاریں اور موٹرسائیکلیں چوری کرنیوالے گروہ کی خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار
لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ پولیس نے سندھ اور بلوچستان سے کاریں اور موٹرسائیکلیں چوری کرکے بیچنے والے گروہ کی خاتون رکن سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ایس ایس پی اظہر خان نے بتایا کہ لاڑکانہ کے پوسٹ آفس روڈ پر کارروائی کے دوران چاروں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 2 چوری کی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔
گرفتار ملزمان میں جیکب آباد کے رہائشی کاظم انڑ، یوسف انڑ، عصر مغیری اور لاڑکانہ کی ثمینہ پتوجو شامل ہیں، ملزمان کا گینگ 10 سے زائد افراد پر مشتمل جس میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔
اظہر خان کے مطابق ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کے لئے خواتین کا استعمال کرتے تھے، گرفتار ملزمان کا گینگ سندھ سے گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری دیگر اضلاع سے بھی ریکارڈ لیا جارہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments