پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اڈیالہ جیل اور گردونواح میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف 6 کلومیٹر کے علاقے میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جب کہ کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے اینٹی رائٹ فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ روڈ پر 8 مقامات پر نئے ناکے قائم کئے جائیں گے، جہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جائے گی اور شہریوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جائیں گے۔

پولیس نے اڈیالہ روڈ اور گردونواح میں رہنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے اپنے شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں 8 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...