روسی حملوں میں یوکرین میں 6 افراد ہلاک، 20 زخمی
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرین کے شہر خارکیف میں ایک گروسری اسٹور پر روسی حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مغربی یوکرین میں روسی حملوں کے باعث مزید 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، حملوں کے نتیجے میں عمارتوں کو نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیاں جل گئیں۔
حملوں کے بعد امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دیں، جبکہ نقصان کا تخمینہ لگانے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments