ڈی آئی خان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) ڈی آئی خان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت قدرت اللہ، محمد فاروق، محمد شفیق، محمد اجمل اور محمد ارسلان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق بلوچ قوم سے ہے جبکہ قیصر، فضل اور سعداللہ زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...