کوہاٹ میں شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کوہاٹ: (دنیا نیوز) شرپسندوں کے حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ایس ٹی سی گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، آئی جی پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کی میتیں تدفین کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔

پولیس اہلکار سونے کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف آپریشن کے لیے گئے تھے کہ واپسی پر گمبٹ کے علاقے میں مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ 11 اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...