پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن اترنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے، چینی سفارتخانہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین اور پاکستان کے درمیان خلائی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں قدم رکھنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔
چینی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاک چین مشترکہ خلائی مشن دونوں ممالک کی دوستی میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا، پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر خلائی تعاون کے نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔
— Chinese Emb Pakistan (@CathayPak) November 11, 2026
چینی سفارتخانے کے مطابق چین کے انسانی خلائی پروگرام میں پہلی مرتبہ چینی اور غیر ملکی خلا باز مشترکہ مشن انجام دیں گے، اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تعاون کے نئے امکانات روشن ہوں گے جبکہ مشترکہ خلائی مشن نوجوان نسل کیلئے بھی تحریک کا باعث بنے گا۔
چینی سفارتخانے نے پاک چین دوستی کو خلاؤں تک پہنچنے کا تاریخی سفر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ ترقی اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments