سندھ کی تقسیم قانونی اور شعوری طور پر ممکن نہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
ٹھٹہ: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم قانونی اور شعوری طور پر بھی ممکن نہیں ہے۔
ٹھٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جو صوبہ نئے صوبے بنانا چاہتا ہے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پنجاب نئے صوبے بنانا چاہتا ہے تو بنا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر عوام کی خواہش کے بغیر کسی صوبے کی حدود میں تبدیلی ممکن نہیں، ریفرنڈم کا طریقہ کار بھی آئین میں موجود ہے، تاہم ریفرنڈم ایسے معاملے پر ہو سکتا ہے جس میں ابہام پایا جاتا ہو۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی کی تقسیم 1991ء کے معاہدے کے مطابق کرنے کیلئے سندھ کا معاملہ پہلے ہی مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں موجود ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ تک پانی پہنچے گا ہی نہیں تو چوری کہاں سے ہوگی؟ سندھ میں اب بھی پانی کی شدید قلت ہے، یہ معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھایا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments